بہت دفعہ معافی مل چکی، اب تبدیلی کا وقت آ گیا، بہت سارے فیصلے لینے ہیں: رمیز راجہ

بہت دفعہ معافی مل چکی، اب تبدیلی کا وقت آ گیا، بہت سارے فیصلے لینے ہیں: رمیز ...
بہت دفعہ معافی مل چکی، اب تبدیلی کا وقت آ گیا، بہت سارے فیصلے لینے ہیں: رمیز راجہ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ اب تبدیلی کا وقت آ گیا ہے اور بہت سارے فیصلے لینے ہیں، ہر دفعہ ہی معافی دے دی جاتی ہے، جو ٹھیک نہیں، اب یہ سب کو سوچنا چاہئے کہ معافی دینی چاہئے یا ایکشن ہونا چاہئے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی قوم سے معافی مانگنے پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ بہت سارے لوگوں کو بہت مرتبہ معافی مل چکی ہے ، دو تین سال میں ٹیم نیچے آئی اور وقار یونس ٹیم نہیں بنا سکے، سٹار کو ہیرو میں بدلنے کی صلاحیت ہونی چاہئے، جس کو پیسے ملتے ہیں اس کا احتساب بھی ہونا چاہئے، بہت سارے لوگوں کو بہت دفعہ معافی مل چکی ہے اس لئے اب سوچنا ہو گا کہ معافی دینی ہے یا ایکشن لینا ہے۔

ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ نہ ہونے کا قومی ٹیم کی کارکردگی پر اثر سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آپ وکٹ کو نہیں پڑھ سکتے، پلیئرز کو نہیں جان سکتے تو اس میں کرکٹ کے ہونے یا نہ ہونے سے کیا فرق پڑتا ہے، ایسے لوگوں کو آگے لانا چاہئے جس کی ترجیح پرفارمنس ہو، میں وقار یونس کیلئے تکلیف دہ بات کر کے شام خراب نہیں بنانا چاہتا لیکن اب سوچنا ہو گا اور بہت سارے فیصلے لینا ہوں گے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

رمیز راجہ نے مزید کہا کہ ورلڈ ٹی 20 بھارت میں ہو رہا ہے اور قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ایک بھی ریگولر سپنر نہیں، کوئی استعفیٰ دینے کو بھی تیار نہیں، نہ کپتان جانے کو تیار ہے اور نہ ہی کوچ، ٹی 20 میں لوگ مریخ پر چلے گئے اور ہم زمین کے آٹھویں حصے میں دفن ہیں، کرکٹ کو ٹھیک کرنے کیلئے سخت فیصلے لینا ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں وہ ٹیم کو کوچ کے بغیر ہی چلائیں گے اور ایک اچھے ٹیم منیجر کے ساتھ سرفراز کو کپتان بنائیں گے۔

مزید :

کھیل -