گلشن اقبال پارک حملے کے بعد بھی پولیس ناکہ ، اہلکار آنے جانیوالوں سے بے خبر

گلشن اقبال پارک حملے کے بعد بھی پولیس ناکہ ، اہلکار آنے جانیوالوں سے بے خبر
گلشن اقبال پارک حملے کے بعد بھی پولیس ناکہ ، اہلکار آنے جانیوالوں سے بے خبر

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے گلشن اقبال پارک میں دھماکے کے بعدمبینہ طورپر موبائل سے بنی گئی ویڈیو سینئر صحافی اور اینکر پرسن نے اپنے پروگرام میں چلوادی جس میں دیکھاجاسکتاہے کہ پولیس نے ناکہ لگادیا لیکن وہاں موجود اہلکار وں نے کسی کو بھی آنے جانے سے روکنے یاتلاشی لینے کی زحمت نہیں کی ۔

24نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے مبشر لقمان نے بتایاکہ یہ ویڈیو دھماکے کے بعد قریب ہی لگے ناکے کی ہے ، وہاں پر لوگ آجارہے ہیں لیکن پولیس اہلکاروں کو حال یہ ہے ، اُن کو کچھ پتہ ہی نہیں کہ کیا ہورہاہے ؟ مطلب یہ ہے کہ ہماری پولیس تربیت یافتہ ہی نہیں کہ وہ کس طرح دہشتگردوں کی نشاندہی کرسکیں تاہم یہ واضح نہیں ہوسکاکہ یہ ویڈیو کس مقام کی ہے ۔

Police Outside Gulshan e Iqbal Park by dailypakistan

مزید :

لاہور -