فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے آفریدی کو کل طلب کر لیا، بیٹی کی طبیعت خراب ہے کسی اور دن بلایا جائے: ٹی 20 کپتان

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے آفریدی کو کل طلب کر لیا، بیٹی کی طبیعت خراب ہے کسی اور ...
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے آفریدی کو کل طلب کر لیا، بیٹی کی طبیعت خراب ہے کسی اور دن بلایا جائے: ٹی 20 کپتان

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیاءکپ اور ورلڈ ٹی 20 میں بدترین کارکردگی کی وجوہات کا تعین کرنے والی کمیٹی نے کپتان شاہد آفریدی کو کل طلب کر لیا ہے تاہم آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ کل پیش نہیں ہو سکتے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق شکیل شیخ کی سربراہی میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا اجلاس آج پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں ہوا جس میں کمیٹی کے ارکان مصباح الحق اور یونس خان شریک نہ ہوئے جبکہ وقار یونس اور انتخاب عالم نے کمیٹی کے روبرو پیش ہو کر اپنے بیانات دیئے۔ کمیٹی نے کپتان شاہد آفریدی کو کل طلب کر لیا ہے تاہم شاہد آفریدی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی بیٹی کی طبیعت خراب ہے اور کل ہی ان کا ڈاکٹر کے ساتھ وقت طے ہوا ہے جس کے باعث وہ پیش نہیں ہو سکیں گے اس لئے انہیں بلانے کی تاریخ تبدیل کی جائے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : کھیل