کھلاڑیوں کی ٹیکنیک بہتر بنانا وقار یونس کی ذمہ داری تھی لیکن وہ ناکام ہوئے: عامر سہیل

کھلاڑیوں کی ٹیکنیک بہتر بنانا وقار یونس کی ذمہ داری تھی لیکن وہ ناکام ہوئے: ...
کھلاڑیوں کی ٹیکنیک بہتر بنانا وقار یونس کی ذمہ داری تھی لیکن وہ ناکام ہوئے: عامر سہیل

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وقار یونس کی قومی ٹیم کی ورلڈ ٹی 20 میں شکست پر معافی مانگنے کے بیان پر قومی ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہاہے کہ کھلاڑیوں کی ٹیکنیک بہتر بنانا وقار یونس کی ذمہ داری تھی لیکن انہوں نے کیا کام کیا؟ وہ اپنے مقصد میں ناکام رہے ہیں۔

نجی ٹی وی سما سے گفتگو کرتے ہوئے عامر سہیل کا کہنا تھا کہ شہریار خان اور نجم سیٹھی مستعفی ہی نہیں ہورہے دونوں ہی ایک دوسرے کو سپورٹ کررہے ہیں۔ انہوں نے دونوں حضرات سے درد مندانہ درخواست کرتے ہوئے کہا کہ 3 ورلڈ کپ ہار گئے اب آپ استعفیٰ دیکر گھر چلے جائیں۔

ہیڈ کوچ نے قومی ٹیم کی شکست پر قوم سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

عامر سہیل کا کہنا تھا کہ تبدیلی کا عمل وزیر اعظم ہاوس سے شروع ہوگا وقار یونس کو سمجھ آگیا کہ کرکٹ کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔ پی سی بی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے ممبرز مصباح اور یونس اس وقت بھی کرکٹ کھیل رہے ہیں دونوں کیسے اپنے ساتھیوں کی خامیاں بتائیں گے۔

مزید : کھیل