عزیز آباد میں سکیورٹی گارڈز نے بنک ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی، ملزمان فرار

عزیز آباد میں سکیورٹی گارڈز نے بنک ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی، ملزمان فرار
عزیز آباد میں سکیورٹی گارڈز نے بنک ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی، ملزمان فرار

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے عزیز آباد میں بنک سکیورٹی گارڈنے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

میڈیا رپورٹس کے مطابق پانچ اسلحہ بردار ڈاکو نجی بنک میں داخل ہوئے اور سکیورٹی گارڈز کو یرغمال بنانے کی کوشش کی جس پر بنک کے اندر موجود ایک تیسرے سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ سے خوفزدہ ہو کر پانچوں ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکوﺅںنے بنک میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر دو سکیورٹی گارڈ ز نے انہیں روکا ، اس دوران مذاحمت دیکھ کر بنک کے اندر سے شاہ نواز نامی گارڈ نے فائر کر دیا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ تاہم واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

کراچی -