وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد کی صورتحال سے متعلق مشاورت کی گئی

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد کی صورتحال سے متعلق مشاورت کی گئی
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد کی صورتحال سے متعلق مشاورت کی گئی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، سینیٹر مشاہد اللہ، عبدالقادر بلوچ، ڈاکٹر آصف کرمانی اور عرفان صدیقی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد کے ریڈ زون کی صورتحال سے متعلق مشاورت کی گئی جبکہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ریڈ زون میں داخلے سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

قومی -اہم خبریں -