سی ٹی ڈی کی کارروائی: دہشت گرد انیس مما کا قریبی ساتھی گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی: دہشت گرد انیس مما کا قریبی ساتھی گرفتار
سی ٹی ڈی کی کارروائی: دہشت گرد انیس مما کا قریبی ساتھی گرفتار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سی ٹی ڈی نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد انیس مما کے قریبی ساتھی صفدر ڈان کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کی نشاندہی پر مزید چار ساتھیوں کو حراست میں لیکر بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کارروائی کے دوران رئیس مما کے قریبی ساتھی صفدر ڈان کو چار ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ صفدر ڈان کراچی میں دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور پولیس کو بھی مطلوب تھا جبکہ اس کے ساتھی بھی دہشت گردی کی وارداتوں اور سہولت کاری میں ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چارملزمان کو صفدر ڈان کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئی۔ نوید خواجہ نے بتایا کہ ملزم صفدر ڈان مفرور ملزم رئیس مما کاقریبی ساتھی ہے اور اس کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جبکہ دیگر چارگرفتار ملزمان میں برکت علی ،ریاض احمد،شکیل اور زاہد شامل ہیں جن سےجی تھری رائفلیں ، رپیٹر، کلاشنکوف، ایم پی 5 رائفل، پستول اور سینکڑوں گولیا ں بھی برآمد کی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ رئیس مما کورنگی سیکٹر انچارج بھی رہ چکا ہے تاہم اب وہ بیرون ملک فرار ہو چکا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

کراچی -