ڈی چوک میں دھرنا ، حکومت کا مظاہرین کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

ڈی چوک میں دھرنا ، حکومت کا مظاہرین کیخلاف آپریشن کا فیصلہ
ڈی چوک میں دھرنا ، حکومت کا مظاہرین کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ضلعی انتظامیہ کیساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد وفاقی حکومت نے ریڈزون میں جاری ممتاز قادری کے حامیوں کا دھرنا ختم کرانے کے لیے آپریشن کا فیصلہ کرلیاہے اور اس ضمن میں رینجرز ، ایف سی اور پولیس کو الرٹ کردیاگیا۔

مقامی میڈیا کے ذرائع کے مطابق گزشتہ تین روز سے ریڈزون پر ممتاز قادری کے حامیوں کا دھرنا جاری ہےجس کو ختم کرانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے  دھرنا قیادت کیساتھ مذاکرات کیے لیکن ناکامی کے بعد آپریشن کے ذریعے مظاہرین کو ڈی چوک سے باہر نکالنے کا فیصلہ کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں کیاگیا۔ 

مزید :

اسلام آباد -