میری والدہ بھی شہید ہوئی، اچھی طرح جانتا ہوں شہیدوں کا غم کیا ہوتا ہے: بلاول بھٹو

میری والدہ بھی شہید ہوئی، اچھی طرح جانتا ہوں شہیدوں کا غم کیا ہوتا ہے: بلاول ...
میری والدہ بھی شہید ہوئی، اچھی طرح جانتا ہوں شہیدوں کا غم کیا ہوتا ہے: بلاول بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سانحہ گلشن اقبال پارک کے زخمیوں کی عیادت کیلئے جناح ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے زخمیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکی والدہ بھی اسی طرح ایک دھماکے میں شہید ہو ئی تھیں اس لئے انہیں پتہ ہے کہ شہیدوں کا غم کیا ہوتا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

میڈ یا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹونے ایمرجنسی وارڈ میں زخمیوں کی عبادت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کل صبح بھی زخمیوں سے ملنے آسکتے تھے لیکن انتہائی دکھی دل کیساتھ آج ہسپتال آئے ہیں ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں انکی جماعت زخمیوں اور شہداءکے اہل خانہ کیساتھ ہے۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی اور زخمیوں کو پھولوں کے گلدستے بھی دیے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

لاہور -