کل بھوشن یادیو کی گرفتاری کے حوالے سے لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پرویز رشید خاموش رہے

کل بھوشن یادیو کی گرفتاری کے حوالے سے لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کے ہمراہ پریس ...
کل بھوشن یادیو کی گرفتاری کے حوالے سے لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پرویز رشید خاموش رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی دارالحکومت میں وزیر اطلاعات پرویز رشید کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹنینٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کی گرفتاری پر اہم پریس کانفرنس کی ۔اس موقع پر پرویز رشید خاموش نظر آئے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے پہلے کل بھوشن یادیو کے اعترافی بیان کی ویڈیو چلائی اوراس کے بعد میڈ یا کو کل بھوشن یادیو کی پاکستان میں کارروائیوں اور اس کی گرفتاری سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر پرویز رشید خاموش ہی رہے۔
پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کی جانب سے پرویز رشید سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ معاملہ بھارت کے ساتھ اٹھا یا جائے گا اور اگر بھارت کے ساتھ اس معاملے کو اٹھا یا جائے گا تو اسے کس سطح پراٹھا یا جائے گا ۔اس سوال پر بھی پرویز رشید نے جواب دینا مناسب نہ سمجھا ۔اس موقع پر پرویز رشید نے تھوڑی بہت گفتگو کی جس میں انہوں نے پاک فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کارروائیوں پر تعریف کی ۔

مزید :

قومی -