سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا لاہور حملے پر شدید رنج وغصے کا اظہار

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا لاہور حملے پر شدید رنج وغصے کا اظہار
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا لاہور حملے پر شدید رنج وغصے کا اظہار

  

جدہ(محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے لاہور گلشن اقبال پارک میں دہشتگردانہ کارروائی کی پرزار مرمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے بھی یہ کام کیا ہے وہ نہ تو مسلما ن ہیں اور نہ ہی اسلام کے سااتھ ان کا کوئی تعلق ہے یہ انسانیت اور اسلام کے دشمن ہیں ان کو کیفرکردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ اس وقت پوری قوم سوگوار ہے بے گناہ مرد و خواتین اور ننھے منے بچوں کو جس بے دردی سے بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا ہے، ا س اسے ہر آنکھ اشکبار ہے، حکومت کو اب خواب خرگوش سے جاگنا ہو گا اور ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے سخت اقدامات کرنا ہونگے۔ پاک فوج اپنے حصے کا کام کررہی ہے جبکہ سول حکومت کی ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر اور غیرملکی دوروں کے علاوہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے بھی اقدامات کرنے ہونگے ،اس وقت حکمرانوں کے دعوے سب کھل کر سامنے آگئے ہیں ۔انتہا پسندی کے واقعات روز کا معمول بن گئے ہیں ،کمیونٹی نے بزدل حملہ آوروں سے بھی کہا کہ وہ بے گناہ شہریوں خواتین بچوں سمیت مردوں کو نشانہ بنانے کی بجائے بیت المقدس کو آزاد کرانے جائیں، آخر ان لوگوں کا کیا قصور ہے وہ بیچارے تواپنے اہلخانہ کو سیروتفریح کیلئے پارک لے کر گئے تھے جنہیں خون میں نہلا دیا گیا ۔اس کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں کیونکہ اسلام امن و رواداری کا مذہب ہے اور وہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے

مزید :

عرب دنیا -