حراست میں موجود شخص اپنی جان بچانے کے لیے کچھ بھی بولے گا : بھارتی صحافی کلدیپ نیئر

حراست میں موجود شخص اپنی جان بچانے کے لیے کچھ بھی بولے گا : بھارتی صحافی کلدیپ ...
حراست میں موجود شخص اپنی جان بچانے کے لیے کچھ بھی بولے گا : بھارتی صحافی کلدیپ نیئر

  

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ”را“ کے ایجنٹ کل بھوش یادیو کے اعترافی بیان پر بھارتی صحافی کلدیپ نیئر نے کہا ہے کہ کسی بھی حراست میں لیکر کر کچھ بھی بلوایا جا سکتا ہے ،کل ہم بھی کسی کو پکڑ کا پاکستان کا ایجنٹ قرار دے دیں گے ۔

بھارتی کم عقل میڈیا نے کلبھوشن یادیو کے اعتراف بھارتی ایجنٹ ہونے کے اعتراف سے بھی انکار کر دیا ، سماءنیوز سے بات کرتے ہوئے بھارتی صحافی کلدیپ نیئر کا کہنا تھا کہ بھارت کے لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان نے ایسے ہی ایک شخص کو گرفتار کر کے ”را“ کا ایجنٹ بنا دیا ہے ،کسی بھی آدمی حراست میں لے کر کچھ بھی بلوایا جا سکتا ہے کیونکہ وہ اپنی جان بچانے کے لیے سب کچھ بولے گا ۔کلدیپ نیئر کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے انکار نہیں کرتے کہ کلبھوشن یادو کا تعلق بھارت سے نہیں ہے لیکن وہ کی شدت پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے ۔آئندہ دنوں میں ہم بھی کسی کو گرفتار کر کے اس کا تعلق پاکستان سے بنا دیں گے ۔نہوں نے کہا کہ کل بھوشن یادیو کو عدالت میں پیش کیا جائے اور اگر عدالت میں ثابت ہو جائے کہ وہ مجرم ہے تو ہم بھی مان لیں گے ۔

مزید :

بین الاقوامی -