حکومت اور دھرنہ قائدین کے درمیان مذاکرات کامیا ب :نجی ٹی وی

حکومت اور دھرنہ قائدین کے درمیان مذاکرات کامیا ب :نجی ٹی وی
حکومت اور دھرنہ قائدین کے درمیان مذاکرات کامیا ب :نجی ٹی وی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت اور دھرنہ قائدین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد معاہدے کو تحریر ی شکل دی جارہی ہے ۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ حکومت کی جانب سے دھرنہ قائدین کو ڈی چوک خالی کرنے کیلئے دو گھنٹے کا وقت دیا گیا تھا لیکن وقت ختم ہونے پر بھی دھرنہ قائدین نے دھرنہ ختم نہیں کیا جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے پوزیشنیں بھی سنبھال لیں تھیں اور حکومت کی جانب سے طاقت کے زور سے دھرنہ ختم کرنے کافیصلہ کیا گیا تھا لیکن حکومت نے عین موقع پر دھرنہ قائدین کے ساتھ مذاکرات کرنے کافیصلہ کیا جس پر اویس نورانی اور رفیق پردیسی حکومت کی جانب سے مذاکرات کیلئے پہنچے ۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار اس وقت پنجاب ہاﺅس میں موجود ہیں جہاں وہ حکومتی وفد کا انتظار کر ہے ہیں ،حکومتی وفد دھرنہ قائدین سے مذاکرات کے بارے میں پیش رفت سے متعلق چوہدری نثار کو آگاہ کرے گا جس کے بعد مذاکرات کی کامیابی سے متعلق حتمی اعلان چوہدری نثار کریں گے ۔

ڈی چوک میں دھرنہ ختم کروانے کافیصلہ نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں کیاگیا ہے اور اس حوالے سے 7ہزار اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔اہلکاروں میں اسلام آباد اور پنجاب پولیس سمیت ایف سی کے اہلکار بھی شامل ہیں۔سلام آباد کے اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذکر دی گئی ہے ۔

مزید :

قومی -