رانا مشہود نے چار اضافی وزارتوں سے استعفیٰ دیدیا

رانا مشہود نے چار اضافی وزارتوں سے استعفیٰ دیدیا
رانا مشہود نے چار اضافی وزارتوں سے استعفیٰ دیدیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر رانا مشہود نے چار اضافی وزارتوں سے استعفیٰ دیدیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق رانا مشہود تعلیم کے علاوہ تمام وزارتیں چھوڑنے کیلئے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھیج دیاہے ۔رانا مشہود کا کہناتھا کہ تعلیم کی ذمہ داری بھاری ہے اور اس سے مکمل انصاف کرنا چاہتاہوں ۔انہوں نے کہا کہ وہ تعلیم کے فروغ کے ذریعے ملک کو آگے لے جانا چاہتے ہیں ۔رانا مشہود نے جن وزارتوں سے استعفیٰ دیاہے ان میں ہائیرایجوکیشن ،آرکیالوجی ،سیاحت اور کھیل کی وزارت شامل ہے ۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقہ گلشن اقبال پارک میں خود کش حملے کے بعد پنجاب بھر میں آپریشن کا فیصلہ کیا گیاہے۔

مزیدپڑھیں:بچہ پیدا کرنے کے لیے دنیا کی سب سے مہنگی جگہ ...

مزید :

قومی -اہم خبریں -