دریائے سندھ میں طغیانی،پل کا ایک حصہ بہہ گیا،رحیم یار خان اور راجن پور میں زمینی رابطہ منقطع
رحیم یار خان(مانیٹرنگ ڈیسک)دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث پل کا ایک حصہ بہہ گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پل کا ایک حصہ بہننے کی وجہ سے رحیم یار خان اور راجن پور کے درمیان زمینی راستہ منقطع ہو گیاہے جس کے باعث مسافروں کو انتہائی مشکلات کاسامنا ہے تاہم انتظامیہ نے راستہ بحال کرنے کیلئے کام کا آغاز کر دیاہے ۔