سعودی عرب نے چپکے چپکے امریکہ میں ایسا کام شروع کردیا کہ تفصیلات سامنے آئیں تو ہنگامہ برپاہوگیا

سعودی عرب نے چپکے چپکے امریکہ میں ایسا کام شروع کردیا کہ تفصیلات سامنے آئیں ...
سعودی عرب نے چپکے چپکے امریکہ میں ایسا کام شروع کردیا کہ تفصیلات سامنے آئیں تو ہنگامہ برپاہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے چپکے سے امریکہ میں ایک ایسا کام شروع کر دیا کہ جب امریکیوں کو اس کی خبر ہوئی تو ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ہوا یوں کہ سعودی عرب کی سب سے بڑی ڈیری کمپنی المارائی (Almarai) کو اپنے ملک میں اپنی 1لاکھ 70ہزار گائیوں کے لیے خوراک پیدا کرنا مشکل ہو رہا تھا لہٰذا اس نے دیگر ممالک میں خوراک پیدا کرنے کے لیے زمین خریدنی شروع کر دی ہے۔ اس مقصد کے تحت کمپنی نے امریکہ کی ریاستوں کیلی فورنیا اور ایریزونا میں 14 ہزار ایکڑ اراضی خریدڈالی۔ان ریاستوں میں خشک سالی کے شکار علاقوں میں جانوروں کو کھلائی جانے والی خوراک خصوصاً ایلفالفا (Alfalafa)پیدا کی جاتی ہے، جسے زیادہ پانی کی ضرورت نہیں ہوتی اور یہ خشک زمین میں سے بھی پانی جذب کر کے اگ جاتی ہے۔
امریکی اخبار ”سین ڈیاگو یونین ٹربیون“ (Sandiegouniontribune) کی رپورٹ کے مطابق سعودی کمپنی نے یہ زمین پالو ورڈے وادی(Palo Verde Valley) کیلیفورنیا میں خریدی ہے۔ اس وادی کودریائے ”کولوراڈو“(Colorado River) سے سب سے پہلے پانی حاصل کرنے کا حق حاصل ہے۔لہٰذا سعودی کمپنی اس علاقے میں زمین خرید کر اس دریا کے پانے سے بھرپور استفادہ کرنے کے قابل ہو گئی ہے۔ اس امریکی وادی کے رہائشی بھی سعودی کمپنی کے وہاں کاروبار کرنے پر خوش ہیں کیونکہ اس سے انہیں بھی روزگار کے مواقع مل رہے ہیں۔ اس کے علاوہ آس پاس کے دیگر زمیندار بھی اپنی زمینوں پر پیدا ہونے والی جانوروں کی خوراک سعودی کمپنی کو فروخت کرکے منافع کما رہے ہیں۔دوسری طرف جب امریکی حکام کو سعودی کمپنی کے ایسی اہم جگہ پر اس قدر زمین خریدنے کا پتا چلا تو ان کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں دستیاب میٹھے پانی کا 90 فیصد حصہ زراعت کے شعبے میں استعمال ہوتا ہے، جس سے ملک میں قابل استعمال پانی کی شدید قلت کا خطرہ بڑھ رہا ہے اور ماہرین کے مطابق اگر سعودی عرب میں اسی رفتار سے پانی استعمال ہوتا رہا تو آئندہ 10سالوں میں سعودی عرب میں میٹھے پانی کے ذخائر بالکل ختم ہو جائیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ المارائی کمپنی چاہتی ہے کہ ملک میں موجود میٹھے پانی کے ذخائر کو بچانے کے لیے اپنی گائیوں کے لیے دیگر ممالک میں خوراک پیدا کرنے کے فارم بنائے۔

مزید :

عرب دنیا -