بھارت کا جوہری مواد کی سیکیورٹی کا بھانڈا پھوٹ گیا ،پاکستان کیخلاف پراپیگنڈہ ناکام

بھارت کا جوہری مواد کی سیکیورٹی کا بھانڈا پھوٹ گیا ،پاکستان کیخلاف ...
بھارت کا جوہری مواد کی سیکیورٹی کا بھانڈا پھوٹ گیا ،پاکستان کیخلاف پراپیگنڈہ ناکام

  


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کا جوہری سیکیورٹی کے حوالے سے بھانڈا پھوٹ گیاہے اور پاکستان کیخلاف بھارت کا پراپیگنڈا ناکام ہو گیاہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایٹمی مواد کے حوالے سے اہم عالمی کانفرنس ہوئی جس دوران ماہرین نے بھارت کی جانب سے جوہری مواد کی ناقص سیکیورٹی انتظامات پر تشویش کا اظہار کیاہے جبکہ پاکستان میں ایمٹی مواد کے حفاظتی اقدامات کی پذیرائی کی گئی ہے ۔

سفیر جینکن کا کہناتھا کہ پاکستان نے جوہری مواد کی حفاظت کیلئے موثر انتظامات کیے اور جوہری مواد کی سیکیورٹ کے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیاہے ۔بھارت میں جوہری مواد چوری ہونے کے پانچ واقعات ہو ئے ہیں ،2013میں بھارت میں یورنیئم چوری ہونے کا انکشاف ہواتھا ،2013میں گوریلا فورس نے بھارتی آرمی کمپلیکس سے یورنیئم چرایا تھا ۔

مزید : قومی