نوجوان لڑکی کی ایسی غلیظ ترین حرکت کہ انٹرنیٹ پر دنیا بھر کے ہزاروں مرد حیران کن طور پر دل ہار بیٹھے، قطاریں بنا کر کھڑے ہوگئے

نوجوان لڑکی کی ایسی غلیظ ترین حرکت کہ انٹرنیٹ پر دنیا بھر کے ہزاروں مرد حیران ...
نوجوان لڑکی کی ایسی غلیظ ترین حرکت کہ انٹرنیٹ پر دنیا بھر کے ہزاروں مرد حیران کن طور پر دل ہار بیٹھے، قطاریں بنا کر کھڑے ہوگئے

  

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کی ایک لڑکی نے اپنی ایک انتہائی غلیظ حرکت کی کہانی ٹوئٹر پر اپنے فالوورز کو سنائی لیکن حیران کن طور پر اس کی کریہہ حرکت پر اس سے نفرت کرنے کی بجائے ہزاروں مرد اس پر فدا ہو گئے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کی رہائشی مکیلا (Makela)نے ٹوئٹر پر کہا کہ ”میں آپ کو ایک کہانی سنانا چاہتی ہوں۔ کل میں اپنے نئے بوائے فرینڈ سے پہلی بار ملاقات کے لیے گئی۔ ہم اس کے فلیٹ پر گئے تھے۔ وہاں مجھے رفع حاجت کی ضرورت محسوس ہوئی۔ میں چونکہ ایک پرسکون اور مطمئن رہنے والی لڑکی ہوں لہٰذا مجھے اس کے ٹوائلٹ میں جانے سے ہچکچاہٹ نہیں ہوئی۔ میں اس کے ٹوائلٹ میں رفع حاجت سے فارغ ہوئی، لیکن جب پانی ڈال کر غلاظت بہانے والا بٹن دبایا تو معلوم ہوا کہ وہ خراب تھا اور اسے دبانے سے بہت کم پانی نکل رہا تھا۔ میں نے درجنوں بار بٹن دبایا لیکن پھر بھی غلاظت کا ایک ٹکڑا فلش کے اندر موجود رہا۔ اب میں نے اپنے نئے بوائے فرینڈ کے سامنے سبکی سے بچنے کے لیے ایک اور طریقہ سوچا۔“

مکیلا مزید لکھتی ہے کہ ”میں نے غلاظت کا وہ ٹکڑا اٹھایا اور ٹوائلٹ پیپر کی کئی تہوں میں لپیٹ کر اپنے پرس میں رکھ لیااور باہر آ گئی۔ اب وہ صوفے پر بیٹھا مجھ سے باتیں کر رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ میں بہت خوبصورت ہوں لیکن میرے ذہن میں ایک ہی بات گھوم رہی تھی کہ میرے پرس میں غلاظت کا ٹکڑا موجود ہے۔ میں کئی گھنٹے تک اس کے ساتھ فلیٹ میں رہی۔ اس دوران وہ ٹوائلٹ میں گیا اور مجھے کچھ آوازیں آئیں۔ مجھے لگا جیسے وہ ٹوائلٹ کو ٹھیک کر رہا ہے۔ جب وہ باہر آیا تو میں نے دوبارہ ٹوائلٹ جا کر اس ٹکڑے کو بہانے کا سوچاکہ شاید اب فلش ٹھیک کام کر رہا ہو۔ میں ٹوائلٹ میں گئی اور ٹکڑے سے کاغذ اتار کر اسے فلش میں پھینکا اور پانی بہانے کے لیے بٹن دبا دیا۔ خوش قسمتی سے اب وہ ٹھیک کام کر رہا تھا۔ اب میں اطمینان سے واپس آ کر بیٹھ گئی۔ اور میں نے فیصلہ کر لیا کہ اس شخص کے ساتھ میری یہ پہلی ملاقات ہی آخری ہوگی۔ میں آئندہ اس سے نہیں ملوں گی۔“مکیلا نے ان ٹویٹس کے ساتھ اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جنہیں دیکھ کر درجنوں مرد اس پر فریفتہ ہو گئے ہیں اور ٹوئٹر پر اس سے ملاقات کے لیے درخواست کر رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -