بھٹہ مزدوروں کی بچیوں کے لئے جہیز فنڈز جاری کرنے کا ایک ماہ میں فیصلہ کیا جائے، ہائیکورٹ کی ڈی سی اوز کو ہدایت

بھٹہ مزدوروں کی بچیوں کے لئے جہیز فنڈز جاری کرنے کا ایک ماہ میں فیصلہ کیا ...
 بھٹہ مزدوروں کی بچیوں کے لئے جہیز فنڈز جاری کرنے کا ایک ماہ میں فیصلہ کیا جائے، ہائیکورٹ کی ڈی سی اوز کو ہدایت

  

لاہور ( نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے حکومتی اعلان کے باوجود بھٹہ مزدوروں کی بچیوں کے لئے ایک لاکھ روپے جہیز فنڈز جاری نہ کرنے کے خلاف دائر درخواستیں نمٹا دیں،عدالت نے متعلقہ اضلاع کے ڈی سی اوز کو ایک ماہ میں متاثرین کی درخواستوں کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔درخواست گزار تین 367 خواتین کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب نے بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کی بیٹیوں کو ایک لاکھ روپے جہیز فنڈز جاری کرنے کا اعلان کیا۔حکومتی اعلان کے باوجود بھٹہ مزدوروں کی بیٹیوں کے لئے جہیز فنڈز جاری نہیں کئے گئے ۔جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے بھٹوں پر چھوٹی عمر کے بچوں کی مزدوری پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں مالی مشکلات کا سامنا ہے حکومتی امداد کے بغیر اپنی بیٹیوں کو نہیں بیا سکتے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزاروں نے ضلعی انتظامیہ سے رجوع نہیں کیا۔جس پر عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزاروں کو متعلقہ اضلاع کے ڈی سی اوز سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے متعلقہ اضلاع کے ڈی سی اوز کو ایک ماہ میں متاثرین کی درخواستوں کا فیصلہ کرنے کے احکامات صادر کر دئیے۔

مزید :

لاہور -