عدالت پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کا حکم جاری نہیں کر سکتی، ہائیکورٹ نے درخواست مسترد کر دی

عدالت پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کا حکم جاری نہیں کر سکتی، ہائیکورٹ نے ...
عدالت پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کا حکم جاری نہیں کر سکتی، ہائیکورٹ نے درخواست مسترد کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی ، رینجرز کی مدد سے آپریشن کلین اپ اور صوبے میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ہے۔ فاضل جج نے قرار دیاکہ عدالت کو پالیسی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں اور نہ ہی کسی رٹ درخواست پر رینجرز کی تعیناتی کا حکم جاری کیا جا سکتا ہے، عدالت عمومی حالات میں انتظامیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی، یہ درخواست منیر احمد نامی شہری نے دائر کی تھی ، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب میں ابھی تک فول پروف سکیورٹی کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے دہشت گردی پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ وی آئی پیز کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو واپس بلایا جائے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ پنجاب حکومت کو نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا پابند بنانے کے احکامات صادر کئے جائیں اور پنجاب کی سکیورٹی رینجرز کے سپرد کی جائے۔ رینجرز کو کالعدم تنظمیوں کے خلاف آپریشن کی بھی ہدایت کی جائے۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

مزید :

لاہور -