ہم نے ایران کی طرف امن کے لئے ہاتھ بڑھایا لیکن کچھ نہیں ملا:سعودی عرب

ہم نے ایران کی طرف امن کے لئے ہاتھ بڑھایا لیکن کچھ نہیں ملا:سعودی عرب
ہم نے ایران کی طرف امن کے لئے ہاتھ بڑھایا لیکن کچھ نہیں ملا:سعودی عرب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واضح کیا ہے کہ ہم نے ایران کی طرف امن کے لئے ہاتھ بڑھایا تھا۔ ایران سے ہمیں کچھ نہ ملا۔ انہوں نے کہا کہ ایران معمول کے مطابق تعلقات کا خواہشمند ہے تو اسے سعودی عرب اور پڑوسی ملکوں کے امور میں مداخلت بند کرنا ہوگی اور ساتھ ہی خطے میں دہشت گرد گروپ تیار کرنے سے بھی باز رہنا ہوگا۔ عادل الجبیر نے یہ بھی کہا کہ 35 برس سے ہم ایران کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھارہے ہیں۔ ہم نے ایران کے ساتھ پرامن تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں مگر ایران کی جانب سے ہمیں داخلی امور میں مداخلت، حج مناسب کی ادائیگی میں تعطل، سفارتکار کو قتل کرنے کی کوششیں نیز سعودی سفارتخانوں پر حملوں اور مملکت سمیت پڑوسی ممالک میں دہشتگرد سرگرمیوں کی تخلیق کے سواکچھ نہیں ملا۔

مزید :

عرب دنیا -