کراچی کی صورتحال اجازت نہیں دیتی کہ دھرنے جاری رہیں: مولا بخش چانڈیو

کراچی کی صورتحال اجازت نہیں دیتی کہ دھرنے جاری رہیں: مولا بخش چانڈیو
کراچی کی صورتحال اجازت نہیں دیتی کہ دھرنے جاری رہیں: مولا بخش چانڈیو

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کراچی کی صورتحال دھرنوں کی اجازت نہیں دیتی ،امید ہے مذہبی جماعتیں احتجاج جلد ختم کر دیں گی ۔

جیو نیوز کے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ کراچی میں شرپسندوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے اور ایسی صورتحال میں شہر میں دھرنے نہیں دیے جاسکتے ،امید ہے کہ مذہبی جماعتیں نمائش چورنگی پر جاری دھرنا جلد ختم کر دیں گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دھرنا رضا کارانہ طور پر ختم نہ کیا گیا تو قانونی راستہ اختیار کریں گے ۔

مزید :

کراچی -