آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا نوشہرہ آرمرڈ کا دورہ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا نوشہرہ آرمرڈ کا دورہ
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا نوشہرہ آرمرڈ کا دورہ

  


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے نوشہرہ آرمرڈ کور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو آرمرڈ رجمنٹ کا کرنل کمانڈنٹ مقررکردیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کرنل کمانڈنٹ لیفٹنینٹ جنرل نوید مختار کو بیج لگائے ۔اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے رجمنٹ کے سینئر افسران سے ملا قات کی اور خیریت دریافت کی ۔

مزید : راولپنڈی