’اگر یہ ایک کام نہیں کروگے تو کوئی اور کام بھی نہیں کرنے دیں گے‘سعودی حکومت نے ملک میں مقیم غیر ملکیوں کو سخت وارننگ دے دی

’اگر یہ ایک کام نہیں کروگے تو کوئی اور کام بھی نہیں کرنے دیں گے‘سعودی حکومت ...
’اگر یہ ایک کام نہیں کروگے تو کوئی اور کام بھی نہیں کرنے دیں گے‘سعودی حکومت نے ملک میں مقیم غیر ملکیوں کو سخت وارننگ دے دی

  


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی محکمہ پاسپورٹ کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ فنگر پرنٹ رجسٹریشن نہ کروانے والے غیر ملکیوں کے لئے محکمے نے اپنی تمام خدمات بند کردی ہیں، جبکہ یہ بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ فنگر پرنٹ رجسٹریشن کا یہ آخری موقع ہے۔

سعودی گزٹ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ جن غیرملکیوں نے فنگر پرنٹ معلومات فراہم نہیں کیں ان کے لئے کمپیوٹر سروسز دستیاب نہیں ہوں گی۔ یہ افراد تمام پاسپورٹ سروسز سے محروم رہیں گے۔ محکمے کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ یہ آخری موقع ہے کہ غیر ملکی افراد مملکت میں واقعہ جوازات دفاتر میں جاکر اپنی بائیومیٹرک معلومات رجسٹر کروائیں۔

واضح رہے کہ مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کے اہلخانہ، جن میں چھ سال سے زائد عمر کے بچے بھی شامل ہیں، کے فنگر پرنٹ محکمہ جوازات کو فراہم کرنا ضروری ہیں۔ فنگر پرنٹ رجسٹریشن کے لئے محکمہ کے کسی بھی قریبی دفتر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

مزید : عرب دنیا