لاہور حادثہ،شاہ سلمان کاصدر پاکستان کے نام تعزیت کاپیغام

لاہور حادثہ،شاہ سلمان کاصدر پاکستان کے نام تعزیت کاپیغام
لاہور حادثہ،شاہ سلمان کاصدر پاکستان کے نام تعزیت کاپیغام

  

جدہ (محمد اکرم اسد) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر پاکستان ممنون حسین کے نام پیغام میں کہا ہے کہ لاہور میں دہشتگردانہ حملے کی اطلاع سے شدید دکھ پہنچا ہے اس سے جو جانی نقصان ہوا ہے اس پر ہمیں دکھ ہے، ہم ان مجرمانہ سرگرمیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ حملے اسلامی، انسانی اور اخلاقی اقدار و اصولوں کے سراسر منافی ہیں۔ شاہ سلمان نے اپنی سعودی عوام اور حکومت کی جانب سے صدر پاکستان، جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین، برادر پاکستانی عوام سے اظہار تعزیت و ہمدردی کیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ زخمیوں کو فوری شفاءسے نواز دے۔ انہوں نے یہ بھی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ برادر پاکستانی عوام کو ہر آفت ہر بلا سے اپنی حفاظت میں رکھے۔ ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیرداخلہ شہزادہ محمد بن نائف اور نائب ولی العہد وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بھی اپنے الگ الگ پیغامات میں صدر پاکستان سے اظہار تعزیت کیا اور دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی۔ پیر کو ریاض کے قصر یمامہ میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ نے لاہور سانحہ پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مملکت دہشتگردانہ دھماکوں کی مذمت کرتی ہے۔ سعودی حکومت سمجھتی ہے کہ دہشتگردی کے انسداد کے لئے عالمی برادری کو مل جل کر کوشش کرنا ہوگی تمام معاشروں کو اس خطرناک آفت کے شر سے نجات دلانے کے لئے جدوجہد کرنا ہوگی۔ سعودی کابینہ نے برسلز اور بغداد میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کی بھی مذمت کی اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کیلئے شفاءکامل و عاجل کی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

مزید :

عرب دنیا -