اب آپ سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 انتہائی کم قیمت پر خرید سکیں گے کیونکہ۔۔۔

اب آپ سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 انتہائی کم قیمت پر خرید سکیں گے کیونکہ۔۔۔
اب آپ سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 انتہائی کم قیمت پر خرید سکیں گے کیونکہ۔۔۔

  

سیﺅل (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ سال سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 7متعارف کروایا گیا جس کی بیٹری پھٹنے کے متعدد واقعات رونما ہونے پر کمپنی نے یہ ماڈل مارکیٹ سے واپس اٹھا لیا۔ اب کمپنی ایک بار پھر یہ ماڈل ازسرنو تیار کرکے متعارف کروانے جا رہی ہے اور خوشخبری ہے کہ آپ اسے انتہائی کم قیمت پر بھی خرید سکیں گے۔عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق گلیکسی نوٹ 7جب پہلی بار متعارف کروایا گیا تب اس کی قیمت 900ڈالر (تقریباً90ہزار روپے) تھی۔ اب اس کی حتمی قیمت تو سامنے نہیں آ سکی لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پہلے سے سستی قیمت پر فروخت کیا جائے گا۔

گلیکسی S8 کی اصل تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، صارفین بے چینی سے فون کا انتظار کرنے لگے

کمپنی کے تخمینے کے مطابق بیٹری کی خرابی کے باعث نوٹ 7واپس منگوانے پر اسے ساڑھے 5ارب ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ وہ مارکیٹ میں 30لاکھ نوٹ 7فروخت کر چکی تھی جب اسے واپس لینے کا فیصلہ کرنا پڑا۔ کمپنی کی طرف سے نوٹ 7کو دوبارہ متعارف کروانے کا اعلان حیران کن طور پر گلیکسی ایس 8کو متعارف کروائے جانے کے چند روز بعد ہی سامنے آ گیا ہے۔ کمپنی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”نوٹ 7کی قیمت اور دوبارہ متعارف کروائے جانے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -