روسی اورایرانی صدور کے درمیان ملاقات ،کریملن کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا

روسی اورایرانی صدور کے درمیان ملاقات ،کریملن کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا ...
روسی اورایرانی صدور کے درمیان ملاقات ،کریملن کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن )کریملن کی جانب سے روسی اور ایرانی صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ دونوں رہنماﺅں نے ایران اور روس کا عالمی مارکیٹ میں استحکام لانےکی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق اعلامیے میں کہا گیاہے کہ ملاقات میں روس نے ایران کے ساتھ دو طرفہ معاہدے پر دست خط کر دیے ہیں ،معاہدے میں توانائی میں تعاون پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔اس موقع پر پیوٹن کا کہناتھا کہ ایران اور روس کے درمیان تجارت میں 70فیصد اضافہ ہوا ہے ۔