سعودی عرب سیکیورٹی فورسز نے سرحد پار سے داغے جانے والے 4بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیئے:عرب نیوز

سعودی عرب سیکیورٹی فورسز نے سرحد پار سے داغے جانے والے 4بیلسٹک میزائل فضا میں ...
سعودی عرب سیکیورٹی فورسز نے سرحد پار سے داغے جانے والے 4بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیئے:عرب نیوز

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب سیکیورٹی فورسز نے سرحد پار سے داغے جانے والے 4بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیئے ہیں ۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کی فوج کے ائر ڈیفنس یونٹ نے یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سے ملکی جنوبی شہروں خمیس ، مشیط اور ابھا پر داغے جانے والے 4 بیلسٹک میزائل فضا ہی میں تباہ کردیئے۔ حکام کے مطابق چاروں بیلسٹک میزائل صبح 7 بجے سعودی فضائی حدود میں داخل ہوئے جنہیں فوج کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے فضا میں ہی ناکارہ بنادیئے ۔

مزید :

عرب دنیا -