دیپکا اور رنویر علیحدگی کی افواہوں کے باوجودایک ساتھ

دیپکا اور رنویر علیحدگی کی افواہوں کے باوجودایک ساتھ
 دیپکا اور رنویر علیحدگی کی افواہوں کے باوجودایک ساتھ

  

ممبئی (اے پی پی)بالی وڈ اداکارہ دیپکاپڈوکون اور رنویر سنگھ علیحدگی کی افواہوں کے باوجود وہ ایک ساتھ نظر آرہے ہیں ۔ دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے پہلی بار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم"گولیوں کی رسیلا رام لیلا" میں پہلی بار ایک ساتھ نظر آئے اس کے بعد انہوں نے فلم" باجی راؤ مستانی "میں اکھٹے کام کیا ۔اب تیسری بار وہ "پدماوتی "میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے جس کی شوٹنگ ان دنوں پوری سرگرمی کے ساتھ جاری ہے۔ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ ان کا ہمیشہ سے یقین ہے کہ خوبصورت ہونے کا احساس اپنے پر اعتماد سے شروع ہوتا ہے، وہ ہمیشہ عورتوں کو سب سے پہلے اپنے آپ پر اعتماد کی صلاح دیتی ہیں کیونکہ اپنے آپ پر اعتماد پختہ ہونے کے بعد ہی شخصیت میں نکھار آتا ہے۔

دپیکا جنہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2007ء میں فلم اوم شانتی اوم سے کیا ہے نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں کہا کہ ایک عورت کو اپنی خوبصورتی کا احساس اس وقت ہی ہوتا ہے جب اس کو اپنے آپ پر اعتماد ہو،وہ خود اعتماد ہو گی تو اپنے لئے کھڑی ہو سکتی ہے،انھوں نے کہا کہ ان کا ہمیشہ سے یقین ہے کہ خوبصورت ہونے کا احساس اپنے پر اعتماد سے شروع ہوتا ہے۔

مزید :

کلچر -