متیرا کی فلم ’’تم ہی ہو ‘‘ کا فحش ترین گانا ریلیز کر دیا گیا

متیرا کی فلم ’’تم ہی ہو ‘‘ کا فحش ترین گانا ریلیز کر دیا گیا
 متیرا کی فلم ’’تم ہی ہو ‘‘ کا فحش ترین گانا ریلیز کر دیا گیا

  

کراچی (نیٹ نیوز) پاکستانی ماڈل متیراکی فلم ’’ تم ہی ہو ‘‘ کا فحش ترین گانا ریلیز کر دیا گیا جس کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین غصے سے آگ بگولا ہوگئے۔ ’’ڈیلی پاکستان گوبل ‘‘ کے مطابق لالی ووڈ انڈسٹری میں آئٹم سانگز اور ڈانس کرنے والی ادارہ ریما ، میرا ، صائمہ ااور صاحبہ کے بعد اب پاکستانی ماڈل متیرانے بھی بے حیائی کی انتہا کر دی۔فلم تم ہی ہو کا فحش ترین گانا’’ماہیا ‘‘ریلیز کیا گیا جس میں متیرا ساتھی اداکار دانش تیمور کے ساتھ نظر آرہی ہیں ‘‘۔گانے میں کئی فحش مناظر عکس بند کیے گئے ہیں جو کسی بالی ووڈ فلم اور سنی لیون کی اداکاری کی منظر کشی کر رہے ہیں ،مناظر میں متیرا نے فحش لباس زیب تن کر رکھا ہے۔

متھیرا کے اس گانے ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین برہم ہوگئے اور متھیرا کو خوب لعن طعن کررہے ہیں جبکہ کچھ کاکہناتھاکہ متھیرا سے یہی توقع کی جاسکتی ہے اور تاحال یہ بحث جاری ہے۔

ہدایتکارہ سنگیتا کی فلم ’’تم ہی ہو ‘‘ میں،گھانا علی، ساجد حسن ، امبر خان اور سنگیتا جی خود بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں جو 14اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -