بنگلہ دیشی حکومت کا کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار

بنگلہ دیشی حکومت کا کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار

  

ڈھاکہ /لاہور(نیٹ نیوز)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے حکومت کی جانب سے منظوری نہ ملنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت مسترد کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کو مختصر سیریز کیلئے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی اور پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے کامیاب انعقاد کے بعد دورے کے روشن امکانات نظر آتے تھے تاہم بنگلہ دیشی حکومت نے ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے سے ا آگاہ کردیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ پی سی بی نے بنگلہ دیش کو رواں سال دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی لیکن بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم گزشتہ سالوں میں دو مرتبہ بنگلہ دیش کا دورہ کرچکی ہے اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان سے انکار کے بعد پی سی بی بھی رواں سال جولائی میں پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کے حوالے سے سوچ بچار کریگا۔شہریار نے کہا کہ بنگلہ دیش کے انکار کے بعد اب ہم بھی رواں سال پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -