عالیہ بھٹ کی انسٹاگرام پر والدہ اور بہن کے ساتھ تصاویر شیئر

عالیہ بھٹ کی انسٹاگرام پر والدہ اور بہن کے ساتھ تصاویر شیئر
 عالیہ بھٹ کی انسٹاگرام پر والدہ اور بہن کے ساتھ تصاویر شیئر

  

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ سونی اور بہن شاہین کے ساتھ تصاویرشیئر کی ہیں۔بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم "بدریناتھ کی دلہنیا " نے باکس آفس پر 100 کروڑ سے زائد بزنس کر لیا ہے اوریہ عالیہ بھٹ کی دوسری فلم ہے جس نے 100 کروڑ کا بزنس کیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق عالیہ بھٹ نے فلم "بدریناتھ کی دلہنیا " کے بعد 6 ماہ کا بریک لیا ہے اور وہ ان دنوں اپنی فیملی کے ساتھ خوشگوار وقت گزار رہی ہیں،عالیہ بھٹ نے اپنی والدہ سونی اور بہن شاہین کے ساتھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔عالیہ بھٹ بریک کے بعد ایان مکھرجی کی فلم" ڈریگن" میں رنبیر کپور اور زویا اختر کی فلم "گلے بوائے "میں رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی ۔

مزید :

کلچر -