بنگلہ دیش کی 100ویں ٹیسٹ میں فتح پر شکوک بڑھنے لگے

بنگلہ دیش کی 100ویں ٹیسٹ میں فتح پر شکوک بڑھنے لگے

  

کولمبو (نیٹ نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی اپنے 100ویں ٹیسٹ میچ میں فتح چند لوگوں کو ہضم نہ ہو سکی۔سری لنکن کرکٹ پر بھی فکسنگ کے گہرے بادل منڈلانے لگے۔بنگال ٹائیگرزکے خلاف ابتدائی ٹیسٹ میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والی سری لنکن ٹیم حیران کن طور پر آخری ٹیسٹ ہار گئی تھی، بنگال ٹائیگرز نے اپنا سنچری ٹیسٹ کامیابی سے یادگار بنالیا تھا، اس وقت بھی اس نتیجے پر کافی حیرانی ظاہر کی گئی جبکہ سری لنکن بورڈ نے ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا تھا، اب اسی حوالے سے کچھ مشکوک چیزیں بھی سامنے آئی ہیں، میچ کے دوران ہی ایک کھلاڑی کو امریکا سے کال موصول ہوئی جس پر اسے دوسرے ٹیسٹ کے اختتام پر آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے طلب کیا گیا۔سری لنکا میں اینٹی کرپشن کے معاملات آئی سی سی آفیشل لکشمن ڈی سلوا دیکھتے ہیں۔ انھوں نے ایک سری لنکن کرکٹر کی طلبی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے امریکا سے آنے والی ایک کال کے بارے میں ان سے پوچھ گچھ کی، پلیئرنے خودہی اس بارے میں اتھارٹیز اور اینٹی کرپشن آفیشلز کومطلع کیا جو پوچھ گچھ کے موقع پر موجود تھے۔ڈی سلوانے کہا کہ ہم کسی ایسی چیز تک نہیں پہنچ سکے جس میں مذکورہ کھلاڑی کوکسی غلط کام میں ملوث سمجھا جائے، ہم امریکا سے فون کرنے والے اس فین کے بارے میں تفصیلات حاصل کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -