گلوکارہلیڈی گاگا 31 برس کی ہوگئیں

گلوکارہلیڈی گاگا 31 برس کی ہوگئیں
 گلوکارہلیڈی گاگا 31 برس کی ہوگئیں

  

لاس اینجلس(نیٹ نیوز) معروف امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا 28 مارچ کو 31کی ہوگئیں۔ 28 مارچ 1986ء کو نیویارک میں پیدا ہونے والی لیڈی گاگا کا اصل نام سٹیفنی جونے انجلینا جرمانوٹاہے۔انہوں نے 4برس کی عمرمیں پیانوبجانا سیکھا اور صرف 13برس کی عمر میں اوپن مائیک نائٹ میں پرفارم کیا۔ اپنی کم عمری میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی لیڈی گاگا اعلیٰ درجے کی گلوکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی موسیقاربھی ہیں جنہوں نے ہالی وڈ فلموں میں بھی انٹری دی۔ ان کی متعدد البم مارکیٹ میں آچکی ہیں جن میں دافیم، جسٹ ڈانس اور پوکرفیس نے دنیا بھر میں دھوم مچادی۔ امریکی میڈیا کے مطابق لیڈی گاگا نے اپنی سالگرہ اپنی فیملی اور قریبی دوستوں کے ساتھ منائی اور31موم بتیوں والا کیک کاٹا۔گلوکارہ لیڈی گاگا نے کہا ہے کہ ان کو شہرت نے ان کو تکلیف دہ حد تک تنہا کر دیا ہے۔

لیڈی گاگا نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کو عالمی سطح پر اپنی گائیگی اور انداز سے ملنے والی شہرت نے اس قدر تنہا کر دیا ہے کہ ان کو اس سے تکلیف ہونے لگی ہے۔انھوں نے کہا کہ ان کا اپنے پرانے دوستوں سے تعلق متاثر ہوا ہے وہ ان سے بات کرنے کو ترستی رہتی ہیں۔لیڈی گاگا جو ڈپریشن کی مریضہ رہ چکی ہیں نے کہاکہ شہرت پوری زندگی بدل کر رکھ دیتی ہے،آپ کا ماحول،ذمہ داریاں اور توانائی سب کچھ بدل جاتا ہے یوں لگتا ہے کہ آپ ایک رولر کوسٹر پر سوار ہیں ۔گاگا نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی شہرت سے ہرگز سکون محسوس نہیں کرتیں۔

مزید :

کلچر -