ہیملٹن ٹیسٹ ، نیوزی لینڈ 489پر آؤٹ ، پروٹیز دوسری اننگز میں مشکلات سے دوچار
ہیملٹن (نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ کی ٹیم ہیملٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنی پہلی اننگز میں 489 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، کین ولیمسن 176، راوال 88، گرینڈ ہوم 57 اور لاتھم 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے پروٹیز کے مورکل اور ربادا نے چار، چار جبکہ مہاراج نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ پروٹیز نے اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنالئے اور اسے کیویز اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 95 رنز کی ضرورت تھی۔ تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 321 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو کین ولیمسن 148 اور سانٹنر 13 رنز پر کھیل رہے تھے، کپتان کین ولیمسن نے 176، سانٹنر کیویز 41 ، واٹلنگ 24، گرینڈ ہوم 57 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے پروٹیز کے مورکل اور ربادا نے چار، چار جبکہ مہاراج نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ایلگر اور ڈی بروین نے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ ایلگر 5 رنز بناسکے، دی بروین 12 ، ہاشم آملہ بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور وہ 19 رنز بناکر، پال ڈومنی 13 ، باووما ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ میچ کے چوتھے روز جب کھیل ختم ہوا تو پروٹیز نے اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنالئے، کیویز اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 95 رنز کی ضرورت تھی جبکہ اسکی پانچ وکٹیں ابھی باقی تھیں۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے پٹیل نے دو جبکہ ہنری اور گرینڈ ہوم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔