پاکستان سٹاک مارکیٹ ، مند جاری ، 100انڈیکس مزید 157پوائنٹس گر گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ ، مند جاری ، 100انڈیکس مزید 157پوائنٹس گر گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں کاروبار کا اختتام منفی رجحان کے ساتھ ہوا ہے جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 48 ہزار523 پوائنٹس پر آگیا۔تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں منگل کو157 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے باعث انڈیکس 48 ہزار523 پوائنٹس پر آگیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں7 کروڑ74 لاکھ83 ہزار 370 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو6ارب29 کروڑ64 لاکھ48 ہزار639 روپے رہی۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر371 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے150 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ،196 میں کمی اور25 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔

مزید :

کامرس -