رائیونڈ کچرا منڈی میں تبدیل،تعفن سے سانس لینا بھی دشوار

رائیونڈ کچرا منڈی میں تبدیل،تعفن سے سانس لینا بھی دشوار

  

رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) رائیونڈ شہر میں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ اورگندگی کے ڈھیر وں نے لوگوں کا سانس لینا دشوار بنا دیاتفصیلات کے مطابق صفائی کا عملہ خالی پلاٹوں میں مسلسل کئی ماہ تک کوڑا کرکٹ پھینکتا رہتا ہے جو پہاڑوں کی شکل اختیار کرجاتا ہے ان پر پڑے شاپر بیگ اور دوسرا کچرا معمولی ہوا سے اڑکر لوگوں کے منہ اور کھانے پینے کی اشیاء پر جا گرتا ہے جس سے گلیوں سے گزرنا اور سانس لینا دشوار ہوگیا ہے بعض پلاٹوں میں لوگ مجبور ہو کر کوڑے کرکٹ کو آگ لگا دیتے ہیں جس سے بچے بوڑھے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں مزید اس کوڑا کرکٹ اور گندگی کی وجہ سے مچھروں کی افزائش عام ہے۔ اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے فوری طور پرنوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے میاں برادران کے اپنے شہر میں صفائی کی ایسی صور تحال لمحہ فکریہ ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -