مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے،سرفراز خان

مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے،سرفراز خان

  

لاہور(پ ر)انجمن تاجران عمر چوک ٹا ؤن شپ کے چیئرمین وسماجی رہنما سابق جنرل کونسلر محمد سرفراز خان نے اشیاء خورد نوش کے نرخوں میں اچانک زبردست اضافہ اور اس جانب متعلقہ حکام کی عدم توجہی و نا اہلی پر سخت احتجاج کیا ہے۔ محمد سرفراز خان نے کہا کہ حا لیہ مہنگائی کی لہر نے عوام کے اوسان خطا کر کے رکھ دئیے ہیں۔

، مہنگائی کا بے قابو جن عوام کو نگل رہا ہے اگر مہنگائی کے اس سیلاب بے کراں کو نہ روکا گیا تو عوام حکومت کے تمام ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کو بھول کر صرف مہنگائی مہنگائی کرتی پیٹ پر روٹی باندھ کر سڑکوں پر نظر آئے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -