جمعیۃ علماء اسلام کا اجتماع طاغوتی قوتوں کیخلافاعلان بغاوت ہوگا،حافظ حمد اللہ

جمعیۃ علماء اسلام کا اجتماع طاغوتی قوتوں کیخلافاعلان بغاوت ہوگا،حافظ حمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) جمعیۃ علماء اسلام کا صدسالہ عالمی اجتماع طاغوتی قوتوں کیخلاف اعلان بغاوت ہوگا یہ اجتماع میں مظلوموں کی آواز بنے گا یہ اجتماع مظلوم قوموں اور طبقات کیلئے نوید سحر ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار جمعیۃ علما ء اسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر حافظ حمد اللہ نے جے یوآئی ضلع لاہور کے زیر اہتمام دارالعلوم محمدیہ ناصر پارک میں جے یوآئی کے مرحوم رہنما قاری عبد الغفار کی یاد میں خدمات جمعیۃ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس کی صدارت ضلعی امیر مولانا محب النبی نے کی سینیٹر حافظ حمد اللہ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان، صوبائی رہنما مفتی شاہد مسعود ،حافظ اشرف گجر، حافظ نصیر احمد احرار، حافظ غضنفرعزیزمولانا شہزاد کریم، قاری عبید الرحمن، قاری غلام حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء اسلام خیبر پختونخوا میں جاگیرداروں اور وڈیروں کو ناکوں چنے چبوائے ہیں اگر پنجاب کے عوام سرمایہ داروں اور جاگیرداروں سے آزادی چاہتے ہیں تو انہیں جمعیۃ علماء اسلام کی قوت بننا ہوگا جاگیرداروں اور سرمایہ داروں نے عوام کو اپنا غلام بنارکھا ہے اور کبھی مذہب کے نام پر اورکبھی معیشت اور قومیت کے نام پر عوام کااستحصال کرتے ہیں