جنرل راحیل شریف نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کی بنیاد رکھی

جنرل راحیل شریف نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کی بنیاد رکھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) جنرل راحیل شریف لوورز فورم پاکستان کے چیئرمین جاوید اقبال بٹ نے کہا ہے کہ جنرل(ر)راحیل شریف نے مسلم ممالک کا طاقتور بلاک بنانے کے لئے اسلامی فوج کی قیادت سنبھالنے کی ذمہ داری قبول کی جس طرح پاک فوج کی کمان سنبھال کر انہوں نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کی بنیاد رکھی اسی جذبہ کے ساتھ اسلامی فوج کی کمان سنبھال کر وہ ایشیاء سے بھی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے کام کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ ابتدائی مراحل میں وہ رکن ممالک کے فوجی مشیروں سے مشاورت کرکے اسلامی ممالک کے درمیان تنازعات کے خاتمے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیں گے ۔