ٹرین حادثہ،ذمہ دار افسروں کو انصافکے کٹہرے میں لایا جائے،اعجاز چودھری

ٹرین حادثہ،ذمہ دار افسروں کو انصافکے کٹہرے میں لایا جائے،اعجاز چودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے شیخوپورہ کے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ چار سالوں میں پھاٹک نہ ہو نے کی وجہ سے ٹرینوں کے کئی حادثات ہو چکے ہیں جس میں بڑی تعداد میں قیمتی جانوں کا ضیا ع ہوا ہے ،لیکن حکمرانوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ،خواجہ سعد رفیق اپنی نااہلی کا اعتراف کر تے ہو ئے فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ریلوے نے اپنی نااہلی ،ناکامی اور بے حسی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیںِ ،ذمے دار افسروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -