حکومت گستاخانہ مواد پر امریکی سفیر کو طلب کرے،علماء کا مطالبہ

حکومت گستاخانہ مواد پر امریکی سفیر کو طلب کرے،علماء کا مطالبہ

  

لاہور(پ ر)20 بڑی دینی جماعتوں ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان سرپرست مولانا محمدالیاس چنیوٹی (ایم پی اے)جے یو آئی کے راہنما حافظ حسین احمدجماعت اسلامی کے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ عالمی تحریک تحفظ حرمین کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیرجماعت الدعوۃ کے مولانا امیر حمزہ جے یو پی کے مولانا جمشید احمد نورانی جمعیت اہلحدیث کے علامہ ابتسام الہٰی ظہیر عالمی تحریک تحفظ ختم نبوت کے پیر سلمان منیر مسلم لیگ (علماء و مشائخ ونگ) کے پیرسیف اللہ چشتی تحریک ملت جعفریہ کے علامہ عنایت حسین نقوی سنی علماء فورم کے علامہ عارف چشتی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے حافظ محمد نعمان حامدمجلس احرار اسلام کے مولانا محمد یوسف احرار دفاعِ پاکستان کونسل کے مولانامحمد نعیم بادشاہ مجلس علماءِ شیعہ کے علامہ منور عباس جعفری ملی یکجہتی کونسل کے حافظ شعیب الرحمن تحریک حرمت رسولؐ کے ڈاکٹر شاہد نصیر مصطفائی جسٹس موومنٹ کے میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ متحدہ علماء کونسل کے مولانا محمد اسلم ندیم اور تحریک اتحاد بین المسلمین کے امیر مولانا محمد زبیر ورک نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ حکومت جرأت اور غیرت ایمانی کا ثبوت دیتے ہوئے امریکی سفیر کو طلب کرکے گستاخانہ مواد پر احتجاج ریکارڈ کرائے کیونکہ دنیا کی کوئی طاقت اللہ تعالیٰ کے سچے وآخری نبی حضرت محمد ؐ کی حرمت و ناموس سے بڑھ کر نہیں حکومت اور وزارت آئی ٹی کا گستاخانہ مواد کی روک تھام پر کردار انتہائی مجرمانہ ہے حکومت نے یہ مجرمانہ غفلت کی روش ترک نہ کی تو کروڑوں عوام سڑکوں پر نکل آئینگے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -