حکومت نے وزارتوں میں بے ضابطگیوں کا نوٹس نہیں لیا،مہرین انور

حکومت نے وزارتوں میں بے ضابطگیوں کا نوٹس نہیں لیا،مہرین انور

  

لاہور( لیڈی رپورٹر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا موقف اصولی و وزنی ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وفاقی وزرارتوں میں499 ارب روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں مگر( ن) لیگ کی قیادت نے اس کا نوٹس نہیں لیا ۔ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر قومی خزانے کو 930ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے ، پاکستان کی برآمدات متاثر ہوئی ہیں مگر کسی کے کان پر جوں نہیں رینگی،انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سیاست شفاف ہے۔

مسلم لیگ ن نے ہر انتخاب میں دھاندلی کے نئے ریکاڈ قائم کئے ۔آمریت کے دور میں مسلم لیگ ن کے کارکنان پر ظلم کرنے والوں کو انتخابات کے ٹکٹ د ئیے اور ن لیگ نے اپنی جماعت میں بغاوت کو جنم دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -