وزیر ریلوے کی نااہلی کے باعث حادثات ہو رہے ہیں،میاں ایوب

وزیر ریلوے کی نااہلی کے باعث حادثات ہو رہے ہیں،میاں ایوب

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا کہ وزیر ریلوے محکمہ چلانے کی بجائے وزیر اعظم کے سٹیج سیکرٹری بنے ہوئے ہیں اور ان کی نااہلی کی وجہ سے آئے ورز ٹرینوں کے حادثات رونما ہو رہے ہیں لیکن وزیراعظم بھی اپنے اس سٹیج سیکرٹری سے پوچھ گچھ کرنے کی بجائے عوام کو موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جہاں شہری سستی اشیاء ضروریہ کی تلاش میں در در ٹھوکریں کھا تے ہیں۔

آٹا ، چینی ،دالیں ، سبزیاں ، پھل غریب کی پہنچ سے دور سے دور ہوتے چلے جا رہے ہیں ملک سے کرپشن ، بے روز گاری ، غربت و افلاس مہنگائی کا خاتمہ وقت کی اولین ضرورت ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -