ملازمتوں کے قوانین منظور نہ ہونا حکومتی ’’کارکردگی‘‘ کا ثبوت ہے،نوشین

ملازمتوں کے قوانین منظور نہ ہونا حکومتی ’’کارکردگی‘‘ کا ثبوت ہے،نوشین

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پبلک انفارمیشن کمیشن کے سروس رولز ابھی تک منظور نہیں ہوسکے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت بڑے بڑے دعوے کرتی ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ پنجاب کے کسی محکمہ کی کارکردگی قابل رشک تو کیا قابل ذکر بھی نہیں ،پبلک انفارمیشن کمیشن میں کمشنر کے علاوہ صرف چار اسامیوں پر بھر تی ہوئی ہے جبکہ اس کمیشن کی کل 46 اسامیاں ہیں ۔ حکومت کی دلچسپی کا یہ حال ہے کہ ابھی تک سروس رولز نہیں بنا سکی

B

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -