سعد رفیق ٹرین حادثے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوں،کامران

سعد رفیق ٹرین حادثے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوں،کامران

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ق )لاہور ک جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے شیخوپورہ میں ٹرین اور آئل ٹینکر حادثہ میں آگ بھڑکنے سے ڈرائیور سمیت 2افراد کے جاں بحق اور7زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قبل بھی ریلوے میں کئی بدترین حادثات ہوئے جن میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے لیکن آج تک ان کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر نہ آسکی اور نہ ہی ذمہ داروں کا تعین ہوسکا ۔انہوں نے کہا کہ ناقص انتظامات پرٹرین حادثہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق مستعفی ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -