مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو ہوٹل بند کردیں گے،واحد کاشمیری

مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو ہوٹل بند کردیں گے،واحد کاشمیری

  

لاہور (پ ر)ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام اجلاس ، وزیر اعظم نواز شریف کے اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافے کے سخت نوٹس کوسراہا گیا۔اجلاس کے دوران چیئرمین واحد کاشمیری نے کہا کہ غریب عوام موجودہ مہنگائی کی وجہ سے بلبلا رہے ہیں ۔ مہنگائی کے اس دور میں دو وقت کی روٹی کھانا بھی موت کے برابر ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مہنگائی کے اس سیلاب کو روکنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔واحد کاشمیری نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر اشیائے خورو نوش کی قیمتوں کو دو ہفتے قبل قیمتوں پر بحال نہ کیا تو عوام اورہو ٹل مالکان احتجاج کرینگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کہ اگر ایک ہفتے تک مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہم ہوٹل بند کرنے پر مجبور ہو جائینگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -