بیروز گاری اور بدامنی میں اضافہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے : ذکر اللہ مجاہد

بیروز گاری اور بدامنی میں اضافہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے : ذکر ...

  

لاہور(انٹرویو : دیبا مرزا :تصاویر :ایو ب بشیر ) امیرجما عت اسلا می لاہورذکر اللہ مجا ہد کا کہنا ہے کہ جما عت اسلا می محب الو طن اور صیح معنو ں میں جمہو ریت کی علمبردارجما عت ہے ،وطن کی ترقی اور بقا کی خا طر جماعت اسلامی کی قر با نیا ں لا زوال ہیں ،مو جو دہ دور کی حکو مت یر غما لی جمہو ریت کی علا مت ہے،لاہور کی لیڈر شپ کے دعوے دار شریف برا دران نے لاہور کو سوائے نما ئشی بنا نے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ۔بنیا دی سہو لیات سے محروم عوام آج بھی غر بت کی چکی میں پس رہے ہیں ،عوامی مسائل حل ہو نے کے بجا ئے بڑھتے جا رہے ہیں ،بے روزگاری ،بنیا دی سہولتوں کا فقدان ،اور سٹریٹ کرا ئم میں اضا فہ مو جو دہ حکو مت کی نا کا می کا منہ بو لتا ثبو ت ہے ، امیر جماعت اسلا می سراج الحق کے زیر سایہ تما م پارٹی متحد ہے، اقتدار میں نہ ہو نے کے باوجو د جما عت اسلا می کے پلیٹ فارم سے اب تک 100 کے قریب فلا حی پرا جیکٹ چلا ئے جا رہے ہیں جن میں خواتین کے دستکا ی سکو لز ،ہسپتال ، فلٹریشن پلا نٹ ، مستحق بچیو ں کی شادی ، یتیم بچو ں کی تعلیمی کفالت سمیت دیگر فلا حی پرا جیکٹ شا مل ہیں ،میری عوام سے گزارش ہے کہ اب تک انہوں نے تما م جماعتوں کو آزما یا ہے ایک مر تبہ ہمیں بھی موقع دیں میرا دعوی ہے کہ اس ملک کو جنت کا گہوارا بنا دیں گے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے ’’روزنا مہ پاکستان ‘‘ کو خصو صی انٹرویو دیتے ہو ئے کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں 1996 سے جما عت اسلا می کے ساتھ وابستہ ہو ں اگر چہ میر ے والدین کی سیا ی جما عت ن لیگ تھی لیکن میں نے جماعت اسلا می کے پلیٹ فارم کو چنا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ جما عت اسلا می صیح معنو ں میں جمہوری جما عت ہے جس میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا م کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ یہ واحد جما عت ہے جس نے ملک کی کا میا بی اور کامرانی کے لئے بے شمار قر با نیاں دی ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہماری جما عت فرقہ پر ستی سے با لاتر ہے اور ہمارے جماعت کے تما م تر لیڈران کا دامن کرپشن سے پاک ہے ،آج تک ہماری پا رٹی کے کسی ایک بھی فرد پر کر پشن کا الزام تک نہیں لگا ،جس کی وجہ سی ہماری جما عت نے آج تک ملک کو ڈلیور ہی کیا۔انہوں نے کہا کہ مو جو دہ دور کی حکو مت یر غما لی جمہو ریت ہے جس نے عوام کے مسائل میں اضا فہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پا کستان کی عوام روز بروز غر بت کی چکی میں پستی چلی جا رہی ہے ۔ ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -