وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود سوڈانی صدر کا اردن جانے کا فیصلہ

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود سوڈانی صدر کا اردن جانے کا فیصلہ

  

خرطوم (اے پی پی) سوڈانی صدر عمر حسن البشیر نے اپنے خلاف جاری کیے گئے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری کے باوجود اردن جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق سوڈانی وزارتِ خارجہ نے بتایا ہے کہ اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ نے (آج) بدھ سے شروع ہونے والی عرب لیگ کی سربراہ کانفرنس میں عمر حسن البشیر کی شرکت پر اصرار کیا تھا۔واضح رہے کہ دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی جرائم کی عدالت نے خانہ جنگی سے متاثر دارفر میں جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کْشی کے الزامات کے تحت عمر حسن البشیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -