پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا وقت گز ر چکا ہے، ملک عامر

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا وقت گز ر چکا ہے، ملک عامر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے رہنما ملک عامر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قلا بازی اور ن لیگ کی اجارہ اداری کا وقت گز ر چکا ہے،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دن کے اجالے میں ایک دو سرے پر تنقید کر کے راتو ں کے اندھیرو ں میں ایک ڈرائٹنگ رو م میں بیٹھنے والو ں کو قوم جان چکی ہے ۔آئندہ انتخا با ت میں پی پی اور ن لیگ کی سیا ست ڈرائنگ رو م تک محدود ہو جائے گا ۔ملک عامرنے کہا کہ آ صف علی زرداری جن ٹی ار او کی اب بات کر تے ہیں یہ بات تحریک انصا ف انتخا بی نتا ئج کے فوری بعد سے کررہی ہے تحریک انصا ف کا مینڈ یٹ بھی جھرلو ن لیگ کے فر شتے چورانے میں کامیاب ہو گئے تھے مگر اب ایسا نہیں ہو نے دیا جا ئیگا لاہور کے ضمنی انتخا بات میں تحریک انصا ف کی امیدوار کو و اضح اکثر یت سے کامیا ب کرا کے عوام نے حکمران لیگ کے منہ پر طما نچہ مار دیا ہے عوامی تیور بتارہے ہیں کہ آ ئند انتخا با ت میں دو نو ں ’’ میڈان کر یشن جماعتو ں‘‘ کو شکست کا سامنا کر نا پڑے گا آ ئندہ انتخا با ت کیلئے لاہور میں ن لیگ اور پی پی جنتا مر ضی زور لگا لے تختہ لاہور کا تا ج پی ٹی آئی کے سر پر ہی سجے گا۔

مزید :

عالمی منظر -